بنی عباس کی اہل بیت (علیہم السلام) سے منافقانہ دشمنی

Sun, 07/09/2017 - 07:07
بنی عباس کی اہل بیت (علیہم السلام) سے منافقانہ دشمنی

بنی امیہ نے کھلم کھلا اور علانیہ طور پر اہل بیت (علیہم السلام) سے دشمنی کی اور صفین اور کربلا جیسی جنگیں کرتے ہوئے اپنی حدرجہ عداوت کو ثابت کردیا اور بنی عباس نے بھی آل رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے انتہائی سخت دشمنی کی مگر اپنے چہرہ پر منافقت کا نقاب اوڑھ کر مکر و فریب کے ساتھ حکومت کرتے رہے اور ظاہر میں معاشرتی طور پر اہل بیت (علیہم السلام) کا احترام اور حمایت کرتے تھے، لیکن درحقیقت چھپے ہوئے دشمن تھے جو ہرگز اہل بیت (علیہم السلام) کے مقام کو برداشت نہیں کرسکتے تھے۔ انہوں نے سیاسی، معاشرتی اور ثقافتی اقدامات بالکل اہل بیت (علیہم السلام) کی مخالفت میں کیے یہاں تک کہ چھپ کر ائمہ معصومین (علیہم السلام) کو یکے بعد دیگرے شہید کرتے رہے۔ ان قاتل اور ظالم عباسی حکمرانوں میں سے ایک منصور دوانیقی تھا جس نے حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) کو کئی بار شہید کرنے کی کوشش کی، مگر وہ بعض حادثات کے وقوع پذیر ہونے کی وجہ سے اپنا ارادہ بدل دیتا تھا (الارشاد ، ج۲، ص۱۸۲)۔ لیکن آخرکار حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) کے معاشرتی عظیم مقام کو برداشت نہ کرپایا اور صادق آل محمد (علیہ السلام) کو زہر سے شہید کردیا۔

۔۔۔۔۔۔۔

(الارشاد، شیخ مفید، تحقيق مؤسسة آل البيت)

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
5 + 8 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 73