حضرت حمزہ، اہل بیت(علیہم السلام) کے لئے افتخار کا باعث

Mon, 07/10/2017 - 05:19

خلاصہ: ہم کے حضرت حمزہ، اہل بیت(علیہم السلام) کی طرح اپنے آقا اور مولی کی پیروی کرنی چاہئے۔

حضرت حمزہ، اہل بیت(علیہم السلام) کے لئے افتخار کا باعث

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     معصومین(علیہم السلام) کی احادیث کے مطابق ہمیں چاہئے کہ ہم ان کےلئے افتخار کا باعث بنے رسوائی کا سبب نہ بنے جیسے کے اس حدیث میں امام صادق(علیہ السلام) ارشاد فرمارہے ہیں: «کونُوا لَنا زَيْناً وَ لا تَکونُوا عَلَيْنا شَيْناً؛ ہمارے لئے زینت کا سبب بنو رسوائی کا سبب نہ بنو»[كافي، ج۲، ص۷۷] ہم اسی وقت معصومین(علیہم السلام) کے لئے افتخار کا سبب بن سکتے ہیں جب ہم ان کی پیروہی کریں جس طرح خداوند متعا ل فرمارہا ہے: «اے پیغمبر! کہہ دیجئے کہ اگر تم لوگ اللہ سے محبّت کرتے ہو تو میری پیروی کرو»[سورۂ آل عمران، آیت:۳۱]، ایک شخصیت جو اہل بیت(علیہم السلام) کے لئے افتخار کا سبب بنے وہ حضرت حمزہ کے ذات ہے جن کے بارے میں امام علی(علیہ السلام) فرمارہے ہیں:«بہت سے لوگ اللہ کے راستے میں شھید ہوئے لیکن حمزہ کی جب شھادت ہوئی تو انہیں"سید الشھداء"کہا گیا اور رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) نے ان کی نماز میں ستر(۷۰) تکبیریں کہیں[نهج البلاغه صبحی صالح، ص۳۸۶].
     جناب حمزہ خدا کی اطاعت اور رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کی پیروی کرتے ہوئے اس مقام پر پہونچے، ہم بھی معصومین(علیہم السلام) کی پیروی کرتے ہوئے اس مقام کو حاصل کرسکتے ہیں۔
*محمد بن يعقوب كلينى‏، دار الكتب الإسلامية، ۱۴۰۷ق.
*شريف الرضى، هجرت‏، ۱۴۱۴ ق۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
11 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 41