حدیث روز | برے لوگوں کی ہمنشینی سے پرہیز کریں

Sat, 12/25/2021 - 08:11
حدیث روز

حضرت امام علی علیہ السلام فرماتے ہیں:

صحْبَةُ الْأَشْرَارِ تَكْسِبُ الشَّرَّ كَالرِّيحِ إِذَا مَرَّتْ بِالنَّتْنِ حَمَلَتْ نَتْناً ۔ (۱)

برے لوگوں کی ہمنشینی سے انسان اسی طرح بدی میں ملوث ہوجاتا ہے جس طرح گندی جگہ سے گزرنے والی ہوا بدبودار ہوجاتی ہے۔

نیز امام علی علیہ السلام ایک دوسرے مقام فرماتے ہیں:

لا تَصْحَبِ‏ الشَّرِيرَ فَإِنَّ طَبْعَكَ يَسْرِقُ مِنْ طَبْعِهِ شَرّاً وَ أَنْتَ لَا تَعلَمُ ۔ (۲)

شر انگیز انسان کی رفاقت اور ہمنشینی اختیار نہ کرنا کیونکہ تمہاری فطرف اس کی فطرت سے برائی کو چرا لیا کرے گی اور تمہیں خبر بھی نہ ہوگی۔

امام علی علیہ السلام نے حارث ہمدانی کو خط میں لکھا:

وَاحذَر صِحابَةَ مَن یقیلُ رَأیهُ وَ ینکرُ عَمَلُه فَانَّ الصاحبَ مُعتبرٌ بصاحبِهِ ۔ (۳)

منحرف افکار کے مالک افراد کے ساتھ نشست و برخواست نہ کرو کیوں کہ انسان اپنے دوست کے چال و چلن کو اپنا لیتا ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: تصنيف غرر الحكم و درر الكلم، ص431، ح9826، مصاحبة الأشرار و آثارها.

۲: شرح نهج البلاغة لابن أبي الحديد، ج‏20، ص272، ح147، الحكم المنسوب.....

۳: نهج‏ البلاغه، نامه 69

 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 2 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 23