امام خمینی(ره) اسلامی بیداری کے محرک (۲)

Sun, 01/22/2023 - 12:39

ہدایت اور رھبریت کے میدان میں وحدانیت وہ اہم فارمولہ ہے جو ہر دور میں دیکھنے کو ملا ، ایک ہی زمانے میں متعدد معصوم رھبر ہونے کے باوجود سماجی اور سیاسی رھبریت فقط و فقط ایک ہی معصوم کی رہی ، مرسل اعظم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بعد ایک ہی وقت میں تین معصوم امام موجود تھے ، امام علی علیہ السلام ، امام حسن علیہ السلام اور امام حسین علیہ السلام اور شیعہ مذھب کے عقیدہ کے مطابق بچن سے ہی رھبریت کی توانائی رکھتے ہیں مگر امام علی علیہ السلام کے با حیات ہوتے ہوئے اسلامی زمام امور اور مسلمانوں کے مسائل فقط اپ کے پاس ہی رہے ، اپ کی شھادت کے بعد امام حسن علیہ السلام اور ان کی شھادت کے بعد امام حسین علیہ السلام نے اس منصب کو سنبھالا ۔

انسانی ترقی اور اسلامی اقداروں کا تحفظ وہ مسئلہ ہے جو ہمیشہ دینی رہبروں کے مورد توجہ رہا ، ان کی نگاہ حکومت کی تشکیل کی جانب نہیں رہی مگر چونکہ حکومت ، انسانی اور اسلامی اقداروں کی بقا میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اگر یوں کہا جائے کہ حکومت کے بغیر صحیح طریقہ سے اسلامی اقداروں کا جامہ عمل پہنانا ایک سخت و دشوار مسئلہ ہے تو بے جا نہ ہوگا ، لہذا انہوں نے اسلامی حکومت کی بنیاد رکھی ۔

حضرت امام خمینی (رح) کی سیرت اور طرز انقلاب کو بھی بغور دیکھا جائے تو اپ یقینا طاغوت سے برسرپیکار تھے مگر ابتداء میں حکومت تشکیل دینے کا ارادہ نہیں رکھتے یہاں تک حالات اس طرح پیدا ہوئے کہ اسلام کی بقا اور اس کے احکامات کو جامہ عمل پہنانا،  اسلامی حکومت کی تشکیل کے بغیر ناممکن ہونے لگا لہذا اپ نے انقلاب اسلامی کے رخ کو اسلامی حکومت کی تشکیل کی جانب موڑ دیا کیوں کہ مسئلہ فقط ایران ہی کا نہیں تھا بلکہ عالمی سطح پر اسلام کی بقا اور مسلمانوں کی عزت کا و آبرو کی تحفظ کا تھا ، خطے کے مسلمان طاغویت کے خونی پنجے میں جکڑے ہوئے تھے اور آمریکا و اسرائیل نیز دیگر امریت پسند عالمی طاقتوں یا علاقہ میں موجود ان کے آلہ کاروں کے جوتوں سے کچلے جارہے تھے ، ان کی حق تلفی کی جارہی تھی اور فلسطین جیسے علاقہ سے انہوں نے بے گھر کیا جارہا تھا ۔

جاری ہے ۔۔۔۔۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
11 + 6 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 36