قرآن و حدیث

سوره یونس کا مختصر جائزه
04/09/2022 - 18:00

اس سورت میں حضرت یونس(ع) کی داستان کا ذکر ہے اسی وجہ سے اس کا نام "سوره یونس" رکھا گیا ہے سوره یونس میں وحی، پیغمبر اکرم1 کا مقام، کائنات کی عظمت کی نشانیوں اور اس دنیا کی ناپایداری سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے آخرت کی طرف دعوت دی گئی ہے اس کے علاوہ اس سورت میں طوفان نوح(ع)، حضرت موسیٰ(ع) اور قوم فرعون کی داستان کا بھی تذکرہ ہوا ہے ۔

سوره توبه کا مختصر جائزه
04/09/2022 - 17:55

سوره توبہ «‌بسم الله الرحمن الرحیم‌» کے بغیر شروع ہے اور مسلمانوں کو حکم دیتی ہے کہ وہ مشرکوں سے رابطہ منقطع کریں اور پیغمبر اکرم(ص)کو حکم دیتی ہے کہ مشرکوں کے لیے مغفرت طلب نہ کریں اس سورت میں کفار اور مشرکوں سے جہاد کرنے اور زکات کے مسئلے کے بارے میں تذکرہ ہوا ہے روایات میں مذکور ہے کہ اس سورت کو پہنچانے کی ذمہ داری شروع میں آنحضرت(ص) نے ابوبکر کو سونپی پھر اس سے لے کر امام علی(ع) کے سپرد کی اس سورت کی سب سے مشہور آیت آیت لاتحزن ہے۔

سوره انفال کا مختصر جائزه
04/07/2022 - 06:53

سوره انفال  وجہ تسمیہ یہ ہے کہ اس میں لفظ انفال استعمال ہوا ہے اور انفال کے احکام بیان ہوئے ہیں اس سورت کا دوسرا نام "بدر" ہے اور اس سورت میں غزوہ بدر کی طرف مفصل اشارہ ہوا ہے بعض مفسرین کے مطابق یہ سورت جنگ بدر کے دوران ہی اس وقت نازل ہوئی جب جنگی غنائم کے سلسلے میں مسلمانوں کے درمیان اختلافات ابھرے تھے۔

سوره اعراف کا مختصر جائزه
04/07/2022 - 06:48

سوره اعراف قرآن مجید کی ساتویں سورت ہے جس کا شمار مکی سورتوں میں ہوتا ہے اور قرآن مجید کے آٹھویں اور نویں پارے میں واقع ہے۔ اس سورت کو اعراف کہا گیا ہے کیونکہ اس میں اصحاب اعراف کا تذکرہ موجود ہے، دیگر مکی سورتوں کی طرح سوره اعراف میں بھی زیادہ تر حصہ مبداء اور معاد، توحید کا اثبات، قیامت کی عدالت، شرک سے مقابلہ، جہان آفرینش میں انسان کے مقام کی تثبیت کے بارے میں بیان ہے۔

سوره انعام کا مختصر جائزه
04/07/2022 - 05:51

سوره اَنعام قرآن کریم کی چھٹی اور مکی سورتوں میں سے ہے جو ساتویں اور آٹھویں پارے میں واقع ہے اس سورت کی 15ویں آیت میں چوپایوں کے متعلق گفتگو کی گئی ہے اسی مناسبت سے اس کا نام "اَنعام" رکھا گیا ہے جس کے معنی چوپایوں کے ہیں سوره انعام کی محوری گفتگو اصول دین، یعنی توحید، نبوت اور معاد کے بارے میں ہے اس سورت میں سورج اور چاند ستاروں کی عبادت و پرستش سے متعلق کافروں کے ساتھ ہونے والی حضرت ابراہیم(ع) کی گفتگو بھی نقل ہوئی ہے۔

سوره مائده کا مختصر جائزه
04/06/2022 - 11:42

سوره مائدہ قرآن کریم کی پانچویں اور مدنی سورتوں میں سے ہے جو چھٹے اور ساتویں پارے میں واقع ہے مائدہ کے معنی غذا یا دسترخوان کے ہیں اس سورت میں حضرت عیسیؑ کے حواریوں کی درخواست پر آسمان سے مائدہ اترنے کے واقعے کا ذکر کیا گیا ہے اسی مناسبت سے اس کا نام "مائدہ" رکھا گیا ہے سوره مائدہ میں بہت سارے فقہی احکام جیسے حلال و حرام، وضو اور تیمم وغیرہ کے بیان کے ساتھ ساتھ مختلف موضوعات پر بھی بحث ہوئی ہے جن میں اسلام میں مسئلۂ ولایت، مسیحیت میں تثلیث، قیامت و معاد، وفائے عہد، عدالت اجتماعی، عدالت کے ساتھ گواہی دینا اور انسانوں کے قتل کا حرام ہونا وغیرہ شامل ہیں۔

سوره نساء کا مختصر جائزه
04/04/2022 - 19:30

پیغمبر(ص)سے مروی ہے کہ اس سورے کی تلاوت کرنے والا ایسے شخص کی مانند ہے جیسے اس نے میراث پانے والے تمام مؤمنین پر صدقہ کیا ہے، ایک غلام آزاد کرنے کے اجر کا مستحق ہو گا، وہ شرک سے دور رہے گا اور وہ مشیت الہی میں ان افراد کے ساتھ شمار ہو گا جن سے خدا نے درگذر کیا ہو گا۔

سوره آل عمران کا مختصر جائزه
04/03/2022 - 19:41

طبرسی تفسیر مجمع البیان میں پیغمبر اکرم(ص) سے ایک حدیث نقل کرتے ہیں جس کے مطابق جو شخص سورہ آل عمران کی تلاوت کرے، خداوندعالم  ہر آيت کے بدلے میں اس شخص کے لیے پل صراط سے عبور کرنے کا پروانہ عطا فرماتا ہے۔

روزہ
04/03/2022 - 08:00

امام على عليہ السلام نے فرمایا:

علَيْكُمْ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ بِكَثْرَةِ اَلاِسْتِغْفَارِ وَ اَلدُّعَاءِ فَأَمَّا اَلدُّعَاءُ فَيُدْفَعُ بِهِ عَنْكُمُ اَلْبَلاَءُ وَ أَمَّا اَلاِسْتِغْفَارُ فَيَمْحَى ذُنُوبَكُمْ ۔ (۱)

تلاوت قران کریم
04/02/2022 - 17:56

شیخ صدوق علیہ الرحمہ اپنی کتاب میں تحریر فرماتے ہیں کہ منهال قصّاب نے حضرت امام جعفر صادق (ع) سے نقل کیا کہ اپ نے فرمایا: اگر کوئی جوانی میں  تلاوت قران کرے اور مومن ہو تو قران اس کے گوشت و خون میں گھل مل (میکس) جاتا ہے اور خداوند اسے اپنے سفیروں میں سے کہ جو جلیل القدر اور نیک طنیت ہیں قرار دے گ

صفحات

Subscribe to قرآن و حدیث
ur.btid.org
Online: 39