شھید حاج قاسم کا زندگی نامہ (۱۰)

Sun, 01/08/2023 - 08:44

(کسی چیز سے نہیں ڈرا)

اسکول کی چھٹی ، ۶۵ مارکس کی مارکشیٹ لینے کی میری نگاہ میں کوئی اہمیت نہ تھی ہمارے لئے جو کچھ بھی اہم تھا وہ دراڑ کے اندر رکھا ہوئی ہری چھڑی تھی ، جب میری نگاہ اس چھڑی پر پڑتی تو میرے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ، ایک دن صبح پرنسپل نے مجھے لائین سے باہر نکالا اور کہا کہ اپنے ہاتھ کی پشت دیکھاو ، میں نے دیکھایا ، انہوں نے بھیگے ہوئے ڈنڈے سے میری پٹائی کرنی شروع کردی ،  میرے والد کہ جو دھوپ کھانے کے لئے بیٹھے تھے انہوں نے میری اواز سن لی ، میرا اسکول گھر سے فقط چالیس قدم کی دوری پر تھا ، والد نے اواز دی کہ پرنسپل صاحب اس کی کھال کا رنگ کالا ہے اسے کیوں مار رہے ہیں ؟ جس قدر بھی ماریں گے سفید نہیں ہوگی ۔

اس وقت لڑکے اور لڑکیاں ایک ساتھ پڑھتے تھے میری بہن آذر اور میرے بھائی حسین میرے ساتھ تھے ، جب بھی استاد ہماری پٹائی کرتے تو میری بہن کہ جو بہت ہی بہادر تھیں ، چھوٹے سی لکڑی لیکر استاد پر حملہ کردیتیں اور روتے ہوئے انہیں برا بھلا کہتیں اور کہتیں میرے بھائی کو کیوں مار رہے ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ

فارسی کتاب «از چیزی نمی ترسیدم» سے اقتباس

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
14 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 32