ماہ رمضان میں تسبیح کا ثواب  

Sun, 03/19/2023 - 17:53

تسبیح اور سبحان اللہ کی فضیلت کے بارے میں کئی احادیث نقل ہوئی ہیں، ان میں سے ایک کا یہاں پر تذکرہ کرتے ہیں۔ حضرت امام محمد باقر (علیہ السلام) سے منقول ہے کہ رسول اللہ (صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم) نے فرمایا: "مَنْ قَالَ سُبْحَانَ اللَّهِ غَرَسَ اللَّهُ لَهُ بِهَا شَجَرَةً فِی الْجَنَّةِ وَ مَنْ قَالَ الْحَمْدُ لِلَّهِ غَرَسَ اللَّهُ لَهُ بِهَا شَجَرَةً فِی الْجَنَّةِ وَ مَنْ قَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ غَرَسَ اللَّهُ لَهُ بِهَا شَجَرَةً فِی الْجَنَّةِ وَ مَنْ قَالَ اللَّهُ أَکْبَرُ غَرَسَ اللَّهُ لَهُ بِهَا شَجَرَةً فِی الْجَنَّةِ "[1] "اگر کوئی شخص "سبحان اللہ" کہے ، اللہ اس کے بدلے اس کے لئے جنت میں ایک درخت لگائے گا اور جو "الحمدللہ" کہے ، اللہ اس کے بدلے اس کے لئے جنت میں ایک درخت لگائے گا اور جو "لا الہ الا اللہ" کہے ، اللہ اس کے بدلے اس کے لئے جنت میں ایک درخت لگائے گا اور جو "اللہ اکبر" کہے ، اللہ اس کے بدلے اس کے لئے جنت میں ایک درخت لگائے گا ۔

ماہ رمضان میں نیند عبادت ہے

مرسل اعظم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے اپنے خطبہ شعبانیہ ماہ مبارک رمضان کی فضلیت شمار کرتے ہوئے فرمایا : وَ نَوْمُکُمْ فِیهِ عِبَادَةٌ ؛ اور اس ماہ میں تمھاری نیند بھی عبادت شمار کی جاتی ہے ۔

اس ماہ میں جب روزہ دار کی نیند جو بالکل بے خبری کی کیفیت ہے، عبادت ہے تو بیداری کے عالم میں انجام پانے والے اعمال ؛ تلاوتِ قرآن کریم ، نماز اور دعاوں کی کیا منزلت ہوگی ، خصوصاً نماز شب کہ جسے اس مہینہ میں توفیق نصیب ہوجائے کہ انسان اذان سے کچھ دیر پہلے اٹھ کر تہجد اور نماز شب ادا کرے ، یقینا یہ عمل دنیا و آخرت میں انسان کے لئے مفید ہے۔[2]

ایت اللہ بھجت اور دیگر صاحبان بصیرت فرماتے ہیں کہ نماز شب وہ رمز و راز ہے جس کے وسیلے انسان بلندیوں کی اونچائی تک پہنچ سکتا ہے اور دنیا و اخرت کی تمام منزلوں کو اسانی سے طے کرسکتا ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

[1] ثواب الأعمال و عقاب الأعمال، شیخ صدوق، ج1، ص11۔

[2] ماخوذ از: گفتار معصومین (علیهم السلام)، آیت اللہ مکارم شیرازی، ج2، ص123۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
8 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 35